لدائی کہ عمل
  • تاریخ: 2012 نومبر 21

سیکریٹری جنرل اہل بیت(ع) اسمبلی: دین میں ولایت کا مقام بہت بلند ہے


           
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلین محمد حسن اختری نے سید علی قاضی کانگریس میں شرکت کے لیے تبریز کا دورہ کیا۔
اس دوران میں سفر کے دورانیہ میں مسجد مقصودیہ تبریز میں خطاب کے دوران انہوں نے فرمایا کہ رسول گرامی اسلام (ص) کو اللہ کی طرف سے جانشینی امام علی (ع)کی تبلیغ کے حکم سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ جانشین رسول (ص) کا انتخاب خود اللہ کی طرف سے ہے ۔ ابنا کے صحافیوں کی ر پورٹ کے مطابق انہوں نے امام (ع) کی خصوصیات اور معاشرے کی رھبری ونظام ہدایت میں اس کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خود نبی کا انتخاب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اسی طرح امام کا انتخاب بھی خدا کی مرضی سے ہوتا ہے اور کسی کو اس میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور یہی شیعیان حیدر کرار کا عقیدہ بھی ہے لیکن اہل سنت کی نظر میں خلیفہ اور جانشین رسول (ص) کے انتخاب کا کوئی ایک طریقہ نہیں ہے ۔ جیسا کہ پہلے، دوسرےاور تیسرےخلیفہ کے انتخاب میں اس بات کا ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔ حجت الاسلا م والمسلین اختری 
نے مزید کہا کہ دین میں ولایت کا مقام ومنزلت بہت بلند ہے معتبر روایات کی بنا پر امام معصوم (ع) کی محبت کئی اعمال سے افضل ہے اور امیر المؤمنین (ع) اور ا ن کی اولاد معصومین کی محبت اللہ کا ہم پہ وہ  احسان ہے جس کا شکر ادا کرنے سے ہم قاصر ہیں۔
Copyright © 2009 The AhlulBayt World Assembly . All right reserved